Monday 3 July 2017

مری میں ڈولی لفٹ گرنے سے 11 افراد جاں بحق

مری میں ڈولی لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 11 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لفٹ مری کے علاقے بنواڑی اور چھراپانی کے مقام پر لگی ہوئی تھی جو لوگوں کو لے کر جارہی تھی کہ ٹوٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈولی لفٹ بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لگا رکھی تھی اور وہ معمول کے مطابق لفٹ استعمال کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈولی لفٹ گرنے کے وقت علاقے میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جہاں دوران علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ حادثے کے وقت موقع پر موجود لوگوں نے ڈولی لفٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے مرکزی سڑک بلاک کردی جس کے باعث علاقے میں ڈیڑھ کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے ڈولی لفٹ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔